خیرپور ناتھن شاہ انڈس ہائی وے پر دو حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق متعدد زخمی

خیرپور ناتھن شاہ (جانوڈاٹ پی کے)خیرپور ناتھن شاہ میں انڈس ہائی وے پر دو افسوسناک حادثات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پہلا حادثہ گاؤں لدہان کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد، من مگھنہار اور برکت مگھنہار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں مظہر، نذیر، مریم، امام زادی سمیت دیگر شامل ہیں۔

کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر لاڑکانہ منتقل کیا گیا، جب کہ تعلقہ اسپتال خیرپور ناتھن شاہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دوسرا حادثہ انڈس ہائی وے پر گاؤں ریجھپور کے سامنے پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر میں ٹکر ہوئی۔ حادثے میں مزدور صداقت جاں بحق جبکہ وقار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے صداقت کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور وقار کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button