خواجہ سعدرفیق اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)خواجہ سعد رفیق عمران خان کی آنکھ کے معاملے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔کہتے ہیں ہرجیل،سخت ھویانرم،اپنے قیدی کو ایک بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ھے،یہ جگ بیتی بھی ھے اور آپ بیتی بھی۔عمران خان صاحب کی ایک آنکھ اور بینائی کے متاثر ہونے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں ،یہ پریشان کن ہے

فوری اور مؤثر علاج ہرانسان کا بنیادی حق ہے،میرے نزدیک مریض اگر قیدی ھو اور آپکا سیاسی مخالف بھی ھو تو اسکے حقوق کی حفاظت کرنا زیادہ اھم ھو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصولاً عمران خان کے اھل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ تک جانے کی ضرورت ھی نہیں پڑنا چاہئے تھی۔

اس موقع پر انکے دورحکومت میں سیاسی مخالفین سے بدسلوکی کے واقعات دھرانا اعلٰی ظرفی نہیں ھوگا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔عمران خان صاحب کی علالت کے حوالہ سے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سرکاری موقف جاری کیا جاۓ،عمران خان صاحب کے اھل خانہ سے انکی ملاقات کروائ جاۓ،انکی منشا کے مطابق ڈاکٹرز کو ان تک رسائ دی جاۓ،انکے بہترین علاج کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button