صرف ایک’’ٹویٹ‘‘سے ہی اسرائیل کی’’ہوا‘‘ٹائٹ،کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی سیاسی تاریخ میں10اپریل کا دن ہمیشہ سے اہمیت کا حامل رہا ہے،چاہے وہ1973کے آئین کی منظوری ہو یا موجودہ دور میں عالمی امن کے لیے اسلام آباد میں سجنے والا میلہ۔ اس وقت دنیا کی تمام نظریں وفاقی دارالحکومت پر جمی ہیں جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان دیرینہ دشمنی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ تاہم، اس حساس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ایک ٹویٹ نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں اسرائیل کو انسانیت کے نام پر دھبہ قرار دیتے ہوئے لبنان اور غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسرائیل بنانے والوں کے لیے بددعا کی۔ اگرچہ یہ ٹویٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا، لیکن اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اسے پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو مٹانے کی دھمکی قرار دے کر پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد اسلام آباد مذاکرات کو سبوتاج کرنا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کا وفد پاکستان پہنچنے والا ہے، اور سوشل میڈیا پر یہ میمز گردش کر رہی ہیں کہ پی ٹی اے کی سخت پالیسیوں کے باعث امریکی وفد کے آئی فونز پاکستان میں داخل ہوتے ہی کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے سعودی عرب، چین اور روس بھی پس پردہ متحرک ہیں، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی جانب سے تعریفی فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ اسرائیل اور بھارت ان مذاکرات کی کامیابی سے سخت پریشان ہیں کیونکہ اسلام آباد کا یہ امن مشن نہ صرف خطے کی معیشت بدل دے گا۔




