گداگری منظم اور سب سے زیادہ بڑا کاروبار بن گیا،خواجہ آصف

بھکاریوں کو بیرون ملک بھیج کر ائیرپورٹس پر مختلف محکموں کا عملہ مال بنا رہا ہے:وزیر دفاع کا انکشاف

سیالکوٹ(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے گداگری اب ایک منظم پیشہ بن چکا ہے اور گداگری کا کاروبار ملک میں سب سے زیادہ "روزگار” میسر کر رہا ہے۔

ٹھیکیدار بچوں،عورتوں اور جعلی معذوروں کو بھرتی کرکےکروڑوں روپے کما رہے ہیں،وزیر دفاع

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا بھیک منگوانے کیلئے اب باقاعدہ ٹھیکیدار موجود ہیں،ٹھیکیدار بچوں،عورتوں اور جعلی معذوروں کو بھرتی کرکےکروڑوں روپے کما رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہی ٹھیکیدار مافیا انہی بھیک منگوں کو ہزاروں کی تعداد میں خلیجی ممالک بھیج رہا ہے، ان خلیجی ملکوں نے زچ ہو کر ہمارے ویز ے بند کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنےکام میں ائیرپورٹس پر مختلف محکموں کا عملہ حصہ دارہے اور مال بنا رہا ہے، سیالکوٹ میں یہ لوگ زیادہ تر جنوبی پنجاب سےآکر ہوٹلوں میں رہ کر دھندہ کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی حالیہ کارروائیوں سے اس گھناونےکاروبار میں کمی آئی ہے، لیکن کارروائیوں کے باوجود اب بھی بھکاریوں کی موجودگی نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا سیالکوٹ میں بظاہر اچھے کھاتے پیتے لوگ ان بھکاریوں کے ٹھیکیدار ہیں، جب گداگروں پہ کریک ڈاؤن ہوتا ہے تو یہ ٹھیکیدار سفارشی بن کر آجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button