وزیر دفاع خواجہ آصف اور سعودی ہم منصب کی اہم ملاقات

ریاض(جانو ڈاٹ پی کے)وزیرِ دفاع خواجہ آصف ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے۔ سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ خواجہ آصف نے ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔خواجہ آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے۔ سعودی حکام پاکستانی سفیر احمد فاروق نے استقبال کیا۔ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سعودی عرب وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی کی۔ ورلڈ ڈیفنس شو کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت اور میزبان وزیرِ دفاع کو مبارکباد پیش کی۔ خواجہ آصف نے کہ کہ یہ شو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button