قوم برسوں جنرل باجوہ اور فیض حمید کے بوئےبیجوں کی فصل کاٹے گی،خواجہ آصف
دعا ہے خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے،وزیر دفاع

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھا جائے۔ اللہ اقتدار کی طاقت کو مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ دعا ہے خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا



