بھارت کی ہندوتوا پالیسی خطے کی ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ہندوتوا پالیسیوں کو خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن قرار دے دیا۔

وزیردفاع نے وزارت اطلاعات کے تحت کتاب دی بیٹل آف ٹُرتھ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کررہا ہے،  بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی، بیانیےکی جنگ میں پاکستان کے میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا، دنیا نے بھارت کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض نےکہاکہ آج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے ،جدوجہدِ آزادی کے لیےلاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا بھارتی سیاست پر مکمل کنٹرول ہے، آر ایس ایس کا بنیادی ایجنڈا ہندوتوا کو تقویت دینا ہے۔

سینیٹر  پلوشہ خان نے کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مودی کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کیا اور مودی کے اکھنڈ بھارت کے تاریخی فراڈ کو زمیں بوس کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button