وزیر دفاع خواجہ آصف مراکش پہنچ گئے، دفاعی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع

مراکش(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف روزہ سرکاری دورے پر مراکش پہنچ گئے، دورے کے دوران پاک مراکش دفاعی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کئےجائیں گے ۔

وزیردفاع مراکش کےوزیرمملکت دفاعی انتظامیہ عبداللطیف لودیعی سےملاقات کریں گے، وزیردفاع خواجہ آصف دورے میں وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت بھی کریں گے ۔ پاک مراکش دفاعی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے تحت مستقل دفاعی روابط کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک قائم ہوگا ۔

 دفاع وسلامتی سے متعلق مختلف شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے  جس میں عسکری تربیت، تجربات کا تبادلہ، استعداد کار میں اضافہ اور دیگر مشترکہ اقدامات شامل ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button