محمود خان اچکزئی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں مگر تحریک انصاف مسلسل بات چیت سے انکار کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر تحریک انصاف بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صرف محمود خان اچکزئی اور چند دیگر سیاسی جماعتیں مذاکرات کی بات کر رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف مسلسل بات چیت سے انکار کر رہی ہے۔
اس سے قبل خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خط پر پیغام دیا ، خواجہ آصف نے کہا کہ سہیل آفریدی، آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پرحملہ کرتی ہے ۔ آپ کے کارکن قیادت کی آشیرباد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پراستعمال کرتے ہیں۔ ان سب چیزوں سےآئینی عہدوں کی توہین اور بین الصوبائی عزت خراب ہو رہی ہوتی ہے۔ خواجہ آصف نے سہیل آفریدی سے کہا کہ آئیں سب مل کر اس کی مذمت اورسدباب کرتے ہیں۔



