مٹیاری میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم

مٹیاری(رپورٹ:امجدراجپوت/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔یہ مہم17نومبر سے 29نومبر تک جاری رہے گی۔
محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر اور مختلف سکولوں میں جا کر بچوں کو خسرہ اور روبیلہ جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر رہی ہیں۔
محکمہ صحت۔ھالا کی ٹیم ڈاکٹر شاہد کی سربراہی میں مخدوم سعید الزماں اسکول میں پہنچ کر پانچ سال تک کے بچوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے اس موقع پر ڈاکٹر شاہد نے میڈیا سك بات کرتے ہوۓ کہا کہخسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے بچوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی ضروری ہے جبکہ یہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لے اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچانے کے لیے لازمی یہ حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔



