خیرپور ناتھن شاہ میں امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ریلی

دادو(عابد ببر جانو ڈاٹ پی کے)خیرپور ناتھن شاہ میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکا و اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کی جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مظلوم اقوام پر ہونے والے مظالم بند کیے جائیں اور عالمی برادری انصاف کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔



