خان بہادر میر غلام محمد ٹالپر ہائی سکول میں آرٹیفشل سیکشن کا افتتاح

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)خان بہادر میر غلام محمد ٹالپر ہائی سکول میں طلبا کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ارٹیفیشل انٹیجلس ( اے آئی) سیکشن کا افتتاح کیا گیا، سیکشن کا افتتاح یونین کونسل میر غلام محمد ٹالپر کے چیئرمین فدا حسین میمن کیا، اس موقع پر پرنسپل علی احمد بلیدی نے پروگرام میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دؤر ھم سے توقعات کرتا ھے کہ ھم سکول کے شاگردوں کو جدید طرز عمل کی تعلیم سے روشناس کریں، تقریب کے مھمان خاص یونین کونسل کے چیئرمین فدا حسین میمن نے اپنے مختصرخطاب میں کہا کہ میں سکول کے تمام اساتذہ اور خصوصی طور پر پرنسپل علی احمد بلیدی کا شکر گزار ہوں جنہوں ھم جیسے ناچیز کو اس تاریخی سکول میں مدعو کرکے ایک بڑے اعزاز سے نوازا ھے، انھوں نے کہا کہ میں اس سکول کے شاگرد ھونے کے ناطے کے ساتھ ساتھ یونین کونسل کا چیئرمین بھی ھوں، میری کوشش ھوگی کہ اسکول کے تمام کاموں میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ رھوں، انھوں نے کہا کہ میرے سے جو بھی ھوسکا میں آپ کے ساتھ تعاون کرتا رھونگا تقریب میں ھائی سکول کے اساتذہ منور تبسم کھتری ، اشفاق احمد میمن، انور احمد بلیدی، محمد امین میمن اور محمد سلیمان دلوانی کے علاوہ دیگر اساتذہ اکرام نے بھی شرکت کی.



