ایران کا آیت اللہ خامنہ ای شہید کے 40 ویں پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی حکومت نے آیت اللہ خامنہ ای شہید کے 40 ویں پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان کیا ہے۔
ایران بھر میں تعزیتی اجتماعات اور قرآن خوانی کا سلسلہ (کل) 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا، جمعرات کو جمہوری اسلامی سکوائر سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ ہوگا، ایران میں جمعے کو صبح 10 بجے 40 ویں کی مرکزی تقریب ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کو 28 فروری کو تہران میں ان کے دفتر میں بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔



