معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کراچی میں انتقال کر گئے۔وہ طویل عرصے سے علیل تھے،اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی ، مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر عثمانیہ مسجد بفر زون سیکٹر پندرہ بی میں ادا کی جائے گی۔پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار اور موسیقار خالد نظامی نے”انکل عرفی”، "شہزوری” اور "ان کہی” سے شہرت حاصل کی ۔ انہوں نے نے متعدد یادگار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ شوبز شخصیات اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خالد نظامی کے انتقال سے شوبز انڈسٹری ایک باصلاحیت اداکار اور کامیڈین سے محروم ہوگئی ۔ ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button