خیر پور: 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

خیر پور(جانوڈاٹ پی کے)خیر پور میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیر پور کے قریب رانی پور میں پیش آیا۔

 جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

 واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button