ڈپٹی کمشنر دادو کا خیر پور ناتھن کا دورہ،میڈیا کے نمائندوں کو لاعلم رکھا گیا

دادو(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ شاہ نے تعلقہ اسپتال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس دورے کو میڈیا، صحافیوں، سیاسی و سماجی نمائندوں اور شہریوں سے پوشیدہ رکھا گیا۔

مقامی حلقوں کے مطابق وزٹ کو خفیہ رکھنے کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ مسلسل17سال کے باوجود تحصیل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا،جبکہ متعدد اسکیمیں تاحال تاخیر یا تعطل کا شکار ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت شفاف انداز میں عوام کے سامنے لائی جائے،تاخیر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button