برطانوی افواج ایران میں امریکاکے زمینی حملےکا حصہ نہیں بنیں گی، برطانوی وزیراعظم

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ برطانوی افواج ایران میں امریکاکے زمینی حملےکا حصہ نہیں بنیں گی۔

برطانوی وزیراعظم نےکہا کہ ایران جنگ ہماری جنگ نہیں ہے، ہم اس میں نہیں الجھیں گے،   ہم نے جو کیا ہے وہ دفاعی اقدام ہے۔

برطانوی وزیراعظم نےکہا برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھےگا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کےلیےکام کرتا رہے گا۔

انہوں نے  کہا جنگ شروع ہونےکے ایک یا دوگھنٹے بعد ہی ہم نے اپنے پائلٹس کو فضا میں تعینات کر دیا تھا، اقدام کا مقصد برطانیہ کے شہریوں، مفادات اور خطے میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کاکہنا تھا ہم برطانیہ کےقومی مفادات، خطےمیں لوگوں کے تحفظ پر توجہ مرکوز رکھیں گے، جنگ کےگھریلو سطح پرپڑنے والے اثرات پر جو کچھ کرسکتےہیں کریں گے، اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button