قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
نورخان ایئر بیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر توکایووف کے ہمراہ قازقستان کے سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔ دورے کے دوران معزز مہمان صدر پاکستان کے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان اس دورے کے ذریعے اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی توقع ہے۔



