خسرہ اور روبیلا:ایک185ہزار بچوں کو ٹیکے لگ چکے،228 ٹیمیں کام میں مصروف ہیں:ڈی ایچ او تھرپارکر

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)تھرپارکر میں خسرہ اور روبیلا بیماری سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی نے تھرپارکر میں جاری خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکوں کی قومی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں معصوم بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی قومی مہم17نومبر2025سے شروع کی گئی ہے،جو29نومبر2025 تک جاری رہے گی

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ معصوم بچوں کو مختلف وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی نے مزید کہا کہ ضلع تھرپارکر /میں جاری حفاظتی ٹیکوں کی قومی مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے ایک لاکھ 85 ہزار بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اس مہم میں ٹیکے لگانے کے لیے 228 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم ابھی بھی جاری ہے، اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بچہ حفاظتی ٹیکے لگوانے سے رہ گیا ہو تو محکمہ صحت کی ٹیموں یا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں سے رابطہ کرکے اپنے بچوں کو لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

مزید خبریں

Back to top button