مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

ادھمپور()مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران  2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج  اور پیرا سپیشل فورسز کے اہلکاروں نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو مجلتا کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

ایک بھارتی افسر نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ  کے اہلکاروں نے مجلتا میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا جو آج بھی جاری رہا۔

بھارتی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آپریشن کے دوران فوجیوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button