ٹھٹھہ میں یومِ یکجہتی کشمیر، مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار

ٹھٹھہ (رپورٹ: جاوید لطیف میمن/جانو ڈاٹ پی کے) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آفس سے ڈی سی چوک تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں ضلع کے مختلف محکموں کے سربراہان، افسران، عملے، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی نے کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت درج تھی، جبکہ “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ ریلی کے قائدین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں عملی اقدامات کریں۔

مزید خبریں

Back to top button