مقبوضہ کشمیر کے عوام فیلڈ مارشل کے منتظر ہیں،آپ کب آئیں گے اوربھارتی قبضہ سے آزاد کروائیں گے،کشمیری شہری

بڈگام(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی عسکری قیادت سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے بڈگام بازار سے کشمیری شہری نے بذریعہ ویڈیو پیغام فیلڈ مارشل کومخاطب کرتے کہا کہ اریگام بازار کا ایک ایک مسلمان آپ کیلئے دعا گو ہے، آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کشمیر کا ایک ایک بھائی اور ماں، بہن بیٹیاں انتظار کر رہی ہیں کہ آپ کب آئیں گے اور  بھارتی قبضہ سے آزاد کروائیں گے۔

کشمیری شہری کا کہنا تھاکہ آپ نے بھارت کو جو جنگ میں سبق سکھایا ہم سب بہت خوش ہیں، اللہ اور اس کے رسول ﷺکے بعد کشمیریوں کی امید آپ ہیں۔

کشمیری شہری کا پیغام پاکستان اور اس کی افواج کی قیادت کے ساتھ کشمیریوں کےگہرے اعتماد اور والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button