مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری

جموں و کشمیر(جانوڈاٹ پی کے) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار نے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل و غارت اور منظم استحصال کی انتہا کر دی ہے، جہاں قابض بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیے گئے کشمیری نوجوان کی شناخت خالد شریف بٹ کے نام سے ہوئی جس کی مسخ شدہ لاش جموں و کشمیر کے علاقے وجے پور میں ملی جس کے بعد سوگوار خاندان کی جانب سے نوجوان خالد شریف کے بہیمانہ قتل پر بھرپور احتجاج کیا گیا ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کشمیری نوجوان خالد بٹ کے جموں میں بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان کو بھارتی ایجنسیز نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جہاں دورانِ تشدد نوجوان شہید ہوا، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کو جموں سے اغوا کیا گیا تھا ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ چکی ہے  تاہم بھارت کو یاد رکھنا چاہیے ظلم و ستم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریکوں کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں

Back to top button