آئی ایس پی آر نے یومِ یکجہتی کشمیر پر ولولہ انگیز ترانہ "کشمیر ہے پاکستان” جاری کر دیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز کیا ہے، جو کشمیری عوام سے پاکستان کی غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار ہے۔
ترانے کے دل میں اترنے والے بول "کشمیر ہے پاکستان” اس اٹل حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔ ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور ان کے زندہ و جاوید جذبۂ حب الوطنی کو انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔



