مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج پرحملہ،ایک فوجی ہلاک، 7 زخمی

سرینگر(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن ہفتے کے روز شروع ہوا، آپریشن کے دوران اتوار کی شب بھارتی فوج فوجیوں پر ہونے ایک حملے میں ایک فوجی ہلاک اور کم از کم 7 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد علاقے میں محاصرہ مزید سخت کرنے کے لیے بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں پر مشتمل اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔



