کارونجھر کیس وفاقی آئینی عدالت منتقل،سندھ حکومت کی دوبارہ پہاڑ کاٹنے کی تیاری

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی / نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) 27ویں آئینی ترمیم کے بعد نتائج آنا شروع ہو گئے، سندھ حکومت دوبارہ کارونجھر پہاڑ کو کاٹنے کو تیار ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں کارونجھر کیس سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت میں منتقل کر دیا گیا، وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی سماعت کی تاریخ 6 نومبر مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سندھ حکومت نے کارونجھر کیس اپنے وکیل صلاح الدین احمد کے ذریعے وفاقی عدالت میں منتقل کیا۔ جبکہ ایڈوکیٹ شنکر لال میگھوار کارونجھر کے حق میں مقدمہ لڑینگے۔ اس حوالے سے ایڈووکیٹ شنکر لال کا کہنا ہے کہ کارونجھر ہمیشہ اپنے بلند مقام کے ساتھ رہے گا۔



