کرینہ کپورایئرپورٹ تنازع میں پھنس گئیں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور خان کے ایئرپورٹ تنازع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔سوشل میڈیا پر کرینہ کپور خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے ۔ممبئی ایئرپورٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تنازع کا باعث بن گئی۔
وائرل ویڈیو میں صارفین کی جانب سے اداکارہ کے رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیکیورٹی چیک پر لمبی قطار کو بائی پاس کرتے ہوئے دیگر مسافروں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔
ہلکے پیچ رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس اداکارہ سیدھا چیک پوائنٹ کی طرف جاتی نظر آئیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھا کہ کیا انہیں خصوصی رعایت دی گئی؟
ایک صارف نے لکھا ’کرینہ کپور نے ایئرپورٹ پر لائن توڑی اور سیدھا گیٹ کی طرف چلی گئیں، سیلیبریٹیز کو ایسا کرنے کی اجازت کیوں ہوتی ہے اور انہیں یہ اختیار کس نے دیا؟
View this post on Instagram



