’’گول مال 5‘‘میں کرینہ کپور اور سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنیکی خبریں گردش میں

ممبئی (جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی سوتیلی بیٹی سارہ علی خان کے ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا امکان ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق کرینہ کپور اور سارہ علی خان ایک ہی فیملی کا حصہ ہیں لیکن ابھی تک دونوں نے ایک ساتھ اسکرین پر کام نہیں کیا۔
تاہم لگتا ہے کہ اب یہ صورتحال بدلنے والی ہے کیونکہافواہیں گردش کر رہی ہیں کہ کرینہ کپور اور سارہ علی خان ممکنہ طور پر فلم ’گول مال 5‘ میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔
فلم کے ہدایتکار روہت شیٹی اس سلسلے میں دونوں اداکاراؤں سے بات چیت کر چکے ہیں۔
اگرچہ ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن روہت شیٹی کا انٹرنیٹ پر ایک بالی وڈ نیوز پورٹل کے پوسٹ پر لائک کرنا، جس میں اس کاسٹنگ کی ممکنہ خبریں تھیں، نے افواہوں کو ہوا دی۔
کرینہ کپور ’گول مال‘ فرنچائز کا حصہ رہ چکی ہیں، وہ گول مال ریٹرن (2008) اور گول مال 3 (2010) میں نظر آئی تھیں۔
علاوہ ازیں، معروف بالی وڈ اداکارہ روہت شیٹی کی ’سنگھم‘ فرنچائز کا بھی حصہ ہیں جبکہ روہت شیٹی نے سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’سمبا‘ (2018) میں کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ گول مال 5 کے 2026 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے جس میں اجے دیوگن، تشار کپور، ارشد وارثی، کنال کھیمو اور شریاس تلپڑے کو واپس لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی خبریں ہیں کہ روہت شیٹی نے کنال کھیمو کی خدمات حاصل کی ہیں جو پچھلے سال کامیاب کامیڈی ’مد گاؤں ایکسپریس‘ کے ساتھ اپنے ڈائریکشن کی شروعات کر چکے ہیں اور وہ گول مال 5 کیلیے تخلیقی مشیر کے طور پر کام کریں گے۔
کنال کھیمو کا کرینہ کپور اور سارہ علی خان کے ساتھ قریبی رشتہ ہے کیونکہ وہ سوہا علی خان کے شوہر ہیں۔



