فضائی حدود کی بندش،500سےزائد پاکستانی زائرین کربلا میں محصور ہوگئے

لاہور/بغداد(جانوڈاٹ پی کے)ایران اسرائیل جنگ کے باعث عراقی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پانچ سو سے زائد پاکستانی زائرین کربلا میں محصور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین میں خواتین بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، زائرین کے پاس رقم ختم ہو چکی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، ادویات کی عدم دستیابی سے اکثر بیمار بزرگ زائرین کی حالت خراب ہے، زیارتوں کیلئے عراق جانے والے زائرین 9 رمضان المبارک سے محصور ہیں۔



