گل پلازہ متاثرین کے لیے عارضی مارکیٹ سج گئی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)گل پلازہ کے دکانداروں نے اپنی اپنی کاروباری اشیاء فروخت کے لیے پیش کردی ہیں جبکہ کراچی کے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں اس عارضی گل پلازہ مارکیٹ کا رخ کرلیا ہے۔
اس موقع پر 140 کے قریب گل پلازہ کے دکانداروں نے اپنی اشیاء کے سٹال لگائے ہیں۔
سٹالز میں "وال کلاک، کراکری، ہوم ڈیکوریشن، بیٹ شیٹ، بچوں کے کپڑوں اور کچن الیکٹرونک اپلائنسز سمیت بہت سی اشیاء کے سٹال لگائے گئے ہیں۔
اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے فیمیلز یہاں خریداری کے لیے آرہی ہیں گلستان جوہر سے یہاں آئی ہوئی ایک خاتون نے بتایا کہ "وہ کئی کلومیٹر دور سے صرف اس لیے آئی ہیں کہ اس عید پر گل پلازہ متاثرین کی مدد کرسکیں ان سے تعاون کرسکیں اور اسی لیے وہ یہاں خریداری کررہی ہیں۔
اس موقع پر گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمارے گزرے ہوئے رمضان تو اب واپس نہیں آسکتے نہ ہی ہماری کو ئی فزیکل شاپ موجود یے ہم صرف آن لائن کام کررہے ہیں لیکن آن لائن کام کا اتنا ریسپانس نہیں ہے جو گل پلازہ کی مارکیٹ کا تھا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری ہے۔



