کراچی،کھلے مین ہول میں بچہ گرگیا

کراچی میں کھلے مین ہول کے باعث ایک اور حادثہ پیش آگیا،کھلے مین ہول میں 8سے10سال کا بچہ گرگیا،عینی شاہدین کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی عمر8سے10سال ہے۔ضلعی انتظامیہ کے حکام نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔عنی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں تھا۔



