کتب ہماری میراث ہے ،کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر تعلیم و تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کتب ہماری میراث ہے کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے۔

یہ بات انہوںے گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر میں کہی ۔ وفاقی وزیر تعلیم و تربیت خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے ہمراہ کراچی ورلڈ بک فیئر کا دورہ کیا۔

 انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20سال سے دنیا کو بک فیئر کے ذریعے یہ رونق دکھائی جارہی ہے۔ کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے۔پاکستان ہمارا ہے اسے بچانا ہے۔ 17سال سے قومی اتفاق رائے سے کراچی کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے وہ آج شکست کھا گئے ہیں ، کراچی ورلڈ بک فیئر میں آکر ایمان اور یقین تازہ ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button