جناح ایئرپورٹ پر لاہور جانے والی پرواز میں تاخیر، 180 مسافر ذہنی اذیت کا شکار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور جانے والی پرواز میں تاخیر کے باعث 180مسافر ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 145تاخیر کا شکار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ پرواز شام 6 بجے شیڈول تھی تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث تاحال روانہ نہ ہوسکی۔

پرواز کے 180 مسافروں کو 4 گھنٹے قبل بورڈنگ کارڈز جاری کئے گئے تھے، اندرون ملک روانگی لاؤنج میں موجود مسافروں میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ایئر لائن کا عملہ تاخیر کی وجہ بتانے کیلئے تیار نہیں ہے اور نہ ہی مسافروں کو پرواز کی اگلی روانگی کے وقت سے متعلق بھی آگاہی نہیں دی جا رہی۔

شام 4 سے 5 بجے ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافرپرواز روانہ نہ ہونے سے اذیت کا شکار ہوگئے، ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پرواز کی تاخیر کی اصل وجہ شیڈول مینٹیننس ہے۔

ترجمان نے میڈیا کو مزید بتایا کہ طیارے کے مسافروں کو ریفرشمنٹ آئٹمز فراہم کردیے گئے ہیں، پرواز کچھ دیر میں روانہ ہوجائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button