کراچی: منگھوپیر روڈ پر واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک بچہ جاں بحق

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) منگھوپیر اجتماع گاہ روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔
حادثے میں ایک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں پانچ سالہ بچہ حسن جاں بحق، جبکہ 18 سالہ شرجیل، 15 سالہ فاطمہ اور سات سالہ عبداللہ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم کچھ فاصلے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
یہ حادثہ سکول جاتے ہوئے پیش آیا اور اس نے مقامی افراد کو غمگین کر دیا۔



