کراچی میں ٹریفک حادثات نہ رک سکے، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف حادثات میں لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

شارع فیصل ناتھا خان پل کے قریب سروس روڈ پردوموٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، بلدیہ یوسف گوٹھ میں وین اور بس میں تصادم ہوا، حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

کورنگی بلال چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کی رہائشی 20 سالہ صائمہ جان سے گئی جبکہ اس کے والد اور بہن معمولی زخمی ہوئی، واقعہ کے وقت متوفیہ کا والد دونوں بیٹیوں کے ہمراہ کورنگی میں بیٹے کے گھرجا رہا تھا۔

شاہراہ فیصل ناتھا خان پل کے قریب سروس روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس میں 40 سالہ اقبال اور دو نوجوان زخمی ہوئے، ایک اور واقعہ میں بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب حب ریور روڈ پر سوزوکی اور بس میں تصادم ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں رواں سال ٹرایفک حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 262 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک سے ہونے والے ایکسیڈنٹس کے نتیجے میں 88 روز کے دوران 91 افراد جان سے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button