بھائی اردوبولو،فیصل قریشی نے کرکٹرز کو مشورہ دیدیا
پوری دنیا کے کھلاڑی اپنی زبان میں بات کرتے ہیں

کراچی(جانوڈات پی کے)پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی کرکٹرز پر اردو بولنے پر زور دیا ہے۔
فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کی میزبانی کررہے ہیں جس میں وہ مہمانوں کو دعوت دیتے ہیں اور مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مادری زبان اردو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اردو زبان بولنے پر زور دے رہے ہیں۔
اداکار نے کرکٹرز سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں اپنے کرکٹرز سے خاص طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اردو بولا کریں، خود پر اور اپنی زبان پر فخر کیا کریں۔
View this post on Instagram



