کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوگی ،ممتاز حسین سھتو

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن /جانو ڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوگی کراچی سندھ کا حصہ ہے اور اس کا روحانی و معاشی مرکز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تعمیر ملت پبلک میں  تقریب دستار فضیلت اور استقبال رمضان المبارک کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات سندھ کے عوام کے لیے ناقابل قبول ہے اور سندھ ہزاروں سال پرانا وطن ہے اور اس کی تقسیم یا گورنر راج کے ذریعے یونٹس میں بانٹنے کی بات ملک کے مفاد کے خلاف ہے

جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ سندھ میں بدامنی جرائم قبائلی نظام اور منشیات فروشی عروج پر نوجوان بے روزگاری اور منشیات کے باعث تباہی کا شکار ہورہے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو کاروبار کا ذریعہ بنادیا گیا ہے وسائل اور روزگار فروخت کیے جاررہے ہیں پانی پر ڈاکہ کرپشن کارپوریٹ فارمنگ بدامنی لاقانونیت میرٹ کی پامالی وسائل کی لوٹ مار کا بازار گرم ہے

سندھ اسمبلی میں شراب کی حمایت کرنے والے سندھ کے غدار ہیں اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نائب امیر ضلع الله بچايو ہالیپوٹہ ڈپٹی سکریٹری علی گل منصوری فتح خان کھوسہ بدین سٹی کے امیر ایازلطیف سومرو بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button