بار بار عمرہ، پیسے یا نیت؟ کنول آفتاب نے تنقید کا دوٹوک جواب دے دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بار بار عمرہ ادا کرنے پر صارفین کی جانب سے تنقید کا جواب دے دیا۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر سوشل میڈیا کے معروف ڈیجیٹل کری ایٹرز ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں،دونوںان کری ائیٹرز میں شامل ہیں جو بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

مارچ 2025 میں انہوں نے عمرہ ادا کیا تھا اور اب وہ ایک بار پھر رمضان کے دوران اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پرکسی نے کنول آفتاب سے سوال کیا کہ آپ کے پاس پیسہ ہے، اسی لیے آپ بار بار عمرہ کرنے چلے جاتے ہیں؟اس پرکنول آفتاب نے ویڈیو میں جواب دیا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو اللہ کی طرف سے بلاوا صرف قسمت سے نہیں ملتا بلکہ آپ کے پاس پیسہ ہے، اس لیے آپ بار بار عمرہ کرتے ہیں لیکن حقیقت مختلف ہے۔

کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سے کہیں زیادہ امیر لوگوں کو دیکھا ہے جو کبھی عمرہ کرنے نہیں آتے، ہوسکتا ہے ہمارے پاس اُن جتنا نہ ہو، مگر وہ پھر بھی نہیں آتے، پیسہ اہم ہے، لیکن اس کے ساتھ آپ کی نیت اور ارادہ بھی راستہ ہموار کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین ٹک ٹاکر کے رد عمل سے اتفاق کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اصل چیز نیت اور ارادہ ہے،تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمرہ کے لیے پیسہ بھی بہت اہم ہوتا ہے، خاص طور پر اداکاروں اور انفلوئنسرز کے معاملے میں کیونکہ وہ اپنی وافر آمدنی کی وجہ سے بار بار عمرہ کے سفر کا منصوبہ بنا لیتے ہیں جبکہ عام لوگ بمشکل ایک عمرہ بھی نہیں کر پاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button