"کارونجھر کا مکمل تحفظ چاہئے”سجاگ فورم نے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)کارونجھر سجاگ فورم کے رہنماؤں الہرکھیو کھوسو اور غلام مصطفی دل نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے معاملے پر احتجاج کی حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔فورم کے رہنما الہرکھیو کھوسو اور مصطفی دل نے کہا ہے کہ کارونجھر پہاڑ تھر کی ثقافتی اور تاریخی شناخت ہی نہیں بلکہ ماحولیاتی نظام اور مقامی آبادی کے معاشی مستقبل کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پہاڑ کے کٹنے سے قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچے گا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کارونجھر پہاڑ کی کٹائی فوری طور پر بند کی جائے۔آئینی عدالت میں دائر مقدمہ کو واپس لینے کے کسی بھی حکومتی اقدام کا بھرپور عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔ بھوک ہڑتال اور احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت کوئی واضح پالیسی نہیں بناتی۔

مزید خبریں

Back to top button