کمالا ہیرس کی 2028 صدارتی دوڑ میں انٹری کا اشارہ! سیاسی سرگرمیاں تیز

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کی سابق نائب صدر کمالا ہیرس نے 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے بعد امریکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمالا ہیرس نے اپنے سیاسی نیٹ ورک کو فعال کرنا شروع کر دیا ہے اور فنڈ ریزنگ کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی میں اثر و رسوخ بڑھانے پر توجہ دے رہی ہیں، جو عام طور پر صدارتی مہم سے پہلے کی تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے۔
تاہم انہوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار بننے کا اعلان نہیں کیا، جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بھی کسی حتمی امیدوار کا اعلان سامنے نہیں آیا۔
یہ بیان انہوں نے شہری حقوق کی تنظیم نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے ایک اجلاس کے دوران دیا، جہاں انہوں نے کہا:
"میں 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔”
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان مستقبل کی ممکنہ انتخابی مہم کی ابتدائی جھلک قرار دیا جا رہا ہے۔



