پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا،10بچوں سمیت18افرادجاں بحق،29زخمی

حادثہ مشرقی افغانستان میں جلال آباد اور دارالحکومت کابل کے درمیان سڑک پر پیش آیا

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان میں ٹرک الٹنے سے 10بچوں سمیت18افغانی جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز مشرقی افغانستان میں ایک ٹرک الٹ گیا جس میں 10 بچوں سمیت 18 افراد سوار تھے۔صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق ٹرک پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندانوں کو لے کر جا رہا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 10 بچے، پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثہ مشرقی افغانستان میں جلال آباد اور دارالحکومت کابل کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔

مزید خبریں

Back to top button