ججز کو کٹہرے میں کھڑا ہوکر ملزم جیسا ہی محسوس ہوا ہے،جسٹس کیانی

مسائل کے حل کیلیے چیف جسٹس پاکستان، سربراہ آئینی بینچ کو ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہائیکورٹ میں جاری ججز کے تنازع کا حل پیش کردیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس جہانگیری کے کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آکر ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اس سے تمام مسائل حل ہوں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو کٹہرے میں کھڑا ہوکر ملزم جیسا ہی محسوس ہوا ہے۔
یونین کا معاملہ نہیں ہے اصول کی بات ہے
ججز کو یونین بنانے سے متعلق صحافی کے سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یونین کا معاملہ نہیں ہے اصول کی بات ہے۔
اداروں کی جانب سے ججز کو دھمکیوں سے متعلق سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو دھمکیوں کا معاملہ ابھی کونسل اور چیف جسٹس کے سامنے زیر التواء ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا دھمکیاں بھی پینڈنگ ہیں؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ معاملہ ابھی پینڈنگ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button