وزیرآباد: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سابق ایم این اے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ کی خدمات پر خراج تحسین

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق ایم این اے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمدچیمہ نے عدالت سے لیکر سیاست اور معاشرت میں منفرد مقام حاصل کیا مرحوم کا پورا خاندان امانت دیانت اور شرافت کا پیکر تصور کیا جاتا ہے بڑے سرکاری عہدوں سے لیکر سیاست تک کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہ کیا شرافت دیانت اور امانت کے علمبردار جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ مرحوم کا ہمیشہ حق گوئی اور سچ گوئی میں کوئی ثانی نہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت سپیشلاءئزڈ خواجہ سلمان رفیق نے کٹھور کلاں میں سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ مرحوم کی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد کے چیمہ برادران نے بڑے بھائی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ کی قیادت میں اہم سنگِ میل عبور کیے ان کی رواداری  معاشرے میں اہم مقام رکھتی ہے اس موقع امیدوار تحصیل چیئرمین علی پور چھٹہ چوہدری شاہد نواز چٹھہ سابق چیئرمین چوہدری امتیاز احمد چٹھہ رانا خورشید احمد خاں چوہدری احمد حسن چیمہ چوہدری محمد عرفان چیمہ محمد الیاس بٹ رانا فرحان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button