تھرپارکر:ننگرپارکر میں خواتین اور بچوں کا وڈیروں کے ظلم کیخلاف شدید احتجاج

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر ضلعے اندر غریب لوگوں سے نا انصافیاں حد سے بڑھ گئیں، اپنے گھروں میں بھی غیر محفوظ، وڈیروں نے دیہاتیوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ اس سلسلے میں ننگرپارکر تعلقہ کے گاؤں دوبار کے پسے ہوئے لوگوں کا خواتین اور بچوں کے ساتھ سوائی ولد گاگن میگھواڑ کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے گھروں کے بیچ میں بااثر (وڈیرے) نے بیٹھک (اوطاق) قائم کر کے رکھی ہے، جو انتہائی ناجائز عمل ہے، ہمارے گھروں کے بیچ میں بیٹھک پر آوارہ اور نشئی لوگ بیٹھ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ہماری خواتین اور بچوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم شیڈولڈ کاسٹس والے صدیوں سے یہاں رہے رہ ہیں، لیکن انہوں نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔ جن کو حکومتی پارٹی کی آشرواد حاصل ہے، ہماری کوئی نہیں سنتا، ہم حکومت سندھ، آء جی سندھ اور چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کو اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے۔
انہوں نے بولا ہماری کوئی مالکی نہیں ہو رہی ہے، ہم انتہائی غریب لوگ ہیں احتجاج کے سوا اور کچھ کر بھی نہیں سکتے۔



