ایس ایس پی تھرپارکر کی چوہان ہاؤس آمد، پولیس کی غلط کارروائی پر افسوس کا اظہار

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)؛ضلع تھرپارکر میں تعینات نئے ایس ایس پی عبداللہ میمن مٹھی میں چوہان ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ایس ایس پی عبداللہ میمن نے تھرپارکر کی لیڈیز ونگ کی صدر اور میونسپل کمیٹی کی وائس چیئرپرسن سمترا منجیانی اور پی پی کے جیالے اشوک کمار چوہان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر نے چند روز قبل پولیس کی ناجائز کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اب برابری کی بنیاد پر ہر ایک کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

سمترا منجیانی نے ایس ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے ہمیں انصاف مل گیا ہے۔اس موقع پر سمترا منجیانی نے ڈاکٹروں کی خودکشیوں اور اسلام کوٹ میں قیمت میگھواڑ کے کیس سے بھی انہیں آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ماجد قائم خانی، ایس ایچ او سبحان میمن اور نیاز ڈھاٹی بھی ایس ایس پی کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button