جنید صفدر بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بارات لے کر دلہن لینے لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچ گئے۔
بارات میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اہلِ خانہ کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزرا، سیاسی شخصیات اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کل جاتی امرا میں منعقد ہو گی، جبکہ مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔



