جنید صفدر نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تصاویر نے دھوم مچادی۔وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے نے دلہن،والدہ اور فیملی کیساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کردیں۔

جنید صفدر کی شادی لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔

جنید صفدر کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔جنید صفدر نے شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جس میں انہیں سفید رنگ کی شیروانی پہنے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل نے سرخ عروسی جوڑا پہنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button