بدین: جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، رمضان اور عوامی امور پر تبادلہ خیال

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام ضلع بدین کے وفد نے ڈپٹی کمشنر بدین سے ملاقات کی۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع بدین کے وفد نے ضلعی امیر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر بدین سے ملاقات کی، جس کے دوران ضلع کے اہم مذہبی اور عوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ماہِ رمضان المبارک کے تقدس کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ ہوا وفد نے مطالبہ کیا کہ رمضان شریف کے دوران دن کے اوقات میں ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں کو بند رکھا جائے تاکہ روزہ داروں کے جذبات کا احترام برقرار رہے۔ اسی طرح نماز کے اوقات میں رکشوں، بسوں اور دیگر گاڑیوں پر تیز آواز میں کلام یا موسیقی بجانے پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کی گئی تاکہ عبادت میں خلل نہ پڑے اور دینی ماحول قائم رہے وفد نے پھلوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل کرایا جائے اور ناجائز منافع خوری کو روکا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس کے علاوہ گولاڑچی روڈ کی تعمیر میں سست روی کے حوالے سے بھی ڈی سی صاحب کے سامنے درخواست پیش کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے یقین دہانی کرائی کہ سڑک کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان شاء اللہ 30 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وفد نے دکانداروں کی جانب سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھ کر ٹریفک نظام میں رکاوٹ ڈالنے کے مسئلے کی طرف بھی توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر بدین نے وفد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ قانون کے مطابق تمام معاملات پر اقدامات کرے گی اور ضلع میں بہتر انتظامی نظام قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی وفد میں سائیں عبدالواحد فاروقی، رفعت نوید، عبدالرحیم گوپانگ، محمد بخش نوتیار، مولوی محمد اسماعیل خاصخیلی، سائیں ہارون نوتیار، سائیں عباس شاہ، مولوی مشتاق پنہور، مولوی عبدالقادر میمن، حاجی عرفان کٹی، مفتی عبدالرحیم دلواڑی، حافظ عبدالواحد میمن اور ذوالقرنین لاکھو شامل تھے آخر میں وفد نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

مزید خبریں

Back to top button