بدعنوانی پر سینئر سول جج ملازمت سے فارغ

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) پشاور ہائی کورٹ نے ایک اہم اور غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے سینئر سول جج مردان اعجاز الحق اعوان کو نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جج اعجاز الحق کے خلاف محکمانہ کارروائی خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت کی گئی۔ کارروائی کے دوران پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ذاتی سماعت کی گئی اور جج کے سروس ریکارڈ سمیت کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انکوائری مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے الزامات ثابت ہونے پر فوری برطرفی کی منظوری دے دی، جس کے بعد فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

قانونی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ عدالتی نظام میں شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button