جئے سندھ کے کارکنان کی جانب سے بشیر خان قریشی کی چودھویں برسی پر موم بتیاں جلا کر خراج تحیسن پیش

میرپورخاص (شاھدمیمن)جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے بشیر قریشی کی چودھویں برسی کے موقع پر پریس کلب کے سامنے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں بشیر قریشی کی تصویر رکھ کر اس کے سامنے پھول نچھاودے گئے اور موم بتیاں جلائی گئیں۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر نور محمد مریٰ، جام منور سمون اور دیگر نے کہا کہ شہید بشیر خان قریشی نے سندھ کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بشیر خان قریشی صاحب جی ایم سید کے پیروکار تھے، جنہوں نے سندھ کی آزادی، ترقی اور حقوق کا سبق دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بشیر قریشی نے سندھ کے معدنی وسائل سے لے کر سندھ کی وحدت، پانی، گیس اور خودمختاری کے لیے لانگ مارچز کرکے سندھ کے عوام کو بیداری کا سبق دیا۔

مزید خبریں

Back to top button